پشاورپولیس نے 20سال سے روپوش اشتہاری 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا،اسلحہ برآمد

 
0
396

پشاور نومبر 9 (ٹی این ایس)پشاور پولیس نے 20 سالوں سے روپوش ہونے والے مشہورتین اشتہاری ملزمان جو کہ قتل ،اقدام قتل ،اغوائیگی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ کوتوالی کو 3جون 1997ء سے قتل ،اقدام قتل اغوائیگی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھانہ پشتخرہ کے حدود میں موجود ہے اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن نے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں ایس ایچ او پشتخرہ اعجاز خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل چھاپہ مار کر ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت سے تھانہ کوتوالی پولیس کو قتل ،اقدام قتل ،اغوائیگی ودیگر جرائم میں ملوث ستوری خیل قوم کے تین اشتہاری ملزمان ،گل خاند ولد نوی گل عرف الماس ،مراد علی ولد عبدالمجید ،عزیز ولد الماس ستوری خیل ساکنان باڑہ حال اخون احمد لنڈی ارباب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد پستول اور 25 عد د کارتوس برآمد کر لیا گیا ۔