کوئٹہ :تربت کے علاقے بولیدہ سے 15 لوگوں کی لاشیں بر آمد

 
0
405

پشاور نومبر 15(ٹی این ایس):تربت کے علاقے بولیدہ سے 15 افرادکی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، تفصیلات کے مطابق تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔اور تمام افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق ابھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ ان لوگوں کو کیونکر قتل کیا گیا ہے ۔لیکن ابھی تک کوئی واضح حقائق سامنے نہیں آ سکے کہ ان افراد کوکسی زرینہ دشمنی کے باعث قتل کیا گیا ہے یا پھر ان کو دہشت گردی کے باعث قتل کیا گیا ہے ۔ لاشیں ملنے کے باعث پورے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے ۔