بھارتی شہرمیں سفاک شخص کی 18 ماہ کی بچی سے جنسی زیادتی

 
0
445

دہلی نومبر 15 (ٹی این ایس): بھارتی شہر دہلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے پڑوسی میں موجود 18 ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی دہلی کے علاقہ میں ایک شخص نے پڑوس میں  موجود 18 ماہ کی بچی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا۔ملزم بچی سے کھیلنے کے لئے پڑوسیوں کے گھر جہاں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ بچی کے زیادہ رونے پر متاثرہ بچی کی والدہ اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئی جہاں جانے پر معلوم ہوا کہ بچی کو جنسی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔