واشنگٹن نومبر 15(ٹی این ایس)امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدامنی پاکستانی معیشت کیلئے سیکورٹی رسک ہے،امن کی بحالی کیلئے امریکا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی سینیٹر جیک ریڈ سے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے افغانستان کے بیشتر علاقوں میں افغان حکومت کی عمل داری نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پراعزازچوہدری نے امریکی سینیٹر کو بتایا کہ افغانستان میں بدامنی پاکستانی معیشت کیلئے سیکورٹی رسک ہے،دہشتگرد افغان حکومت کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان پر حملے کرتے ہیں جس پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان امریکاکے ساتھ مل کرکام کرنے کوتیارہے، پاکستان میں سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فورسزدہشتگردی کوجڑسے ختم کررہی ہیں،پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنا آرہا ہے۔امریکی سینیٹر جیک ریڈ نے اس موقع پر کہا کہ پاک امریکا مستحکم تعلقات سے ہی افغانستان میں امن ممکن ہے۔
Home
بین الاقوامی
واشنگٹن افغانستان میں بدامنی پاکستانی معیشت کیلئے سیکورٹی رسک ہے،امن کی بحالی کیلئے...