خیبرپختونخوا میں ڈینگی سےہوئی اموات 48تک پہنچ گئی

 
0
425

پشاور،اکتوبر07(ٹی این ایس): خیبرپختونخوا میں ڈینگی قابو میں ٓتی نظر نہیں آر ہی ۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج کل مزید تین افرادچل بسے۔ڈینگی رسپانس یونٹ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق ڈینگی سے کل تین افراد جاں بحق ہوئے جس کے ساتھ ہی صوبہ بھر میں اب تک 48 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مختلف ہسپتالوں میں 1610 افراد کے ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 336 افراد کو آج ڈینگی نے متاثر کیا ہے،آج ہسپتالوں میں 102 افراد کو داخل کیا گیا جسکے ساتھ ہی ہسپتالوں میں موجودہ وقت میں داخل افراد کی تعداد 324 ہوگئی ہے تاہم 109 افراد کو صحت یاب ہونے پرہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔