25 جولائی کو  ووٹنگ میں بھرپور حصہ لیکر نئے پاکستان کی بنیاد ڈالیں: عمران خان

 
0
7283

 سکیورٹی کے مسائل کے سبب سب علاقوں میں نہیں جاسکتا تاہم  عوام کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ الیکشن  آنیوالی نسلوں کے لئے بہت ضروری ہیں: ویڈیو پیغام

اسلام آباد، جولائی  18 (ٹی این ایس):  پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے خیبر پختونخواہ کے عوام  سے کہا ہے کہ  وہ 25 جولائی کو  ووٹنگ میں بھرپور حصہ لیکر نئے پاکستان کی بنیاد ڈالیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے  کہا کہ  یہ انتخابات پاکستان کی تاریخ میں بدلاؤ ثابت ہونگے۔

اس خدشہ کے پیش نظر کہ  ان انتخابات میں کسی جماعت کو سادہ اکثریت بھی ملنے والی نہیں عمران خان نے  اپیل کی کہ  پی ٹی آئی کو زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالے جائیں تاکہ وہ  مضبوط حکومت بناسکے۔

انھوں نے  کہا کہ  کمزور معیشت اور ملک کے دیگر مسائل کے پیش نظر بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ  سلامتی کے چلینجز کے پیش نظر وہ  کئی شہروں میں نہیں جا سکتے تاہم  عوام کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ الیکشن  آنیوالی نسلوں کے لئے بہت ضروری ہیں۔