نوازشریف کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے، اگر یہ گناہ ہے تو خدا کی قسم ایسے گناہ ہم بار بار کریں گے: شہباز شریف

 
0
523

الزام خان نے تو خود کچھ بھی نہ بنایا، ان کے جلسوں کی کرسیاں ان کے دماغ کی طرح خالی ہیں: روجھان میں انتخابی جلسہ سے خطاب

روجھان ، جولائی  18 (ٹی این ایس):  مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کوجیل میں پہلی رات فرش پرسونا پڑا، ان کو اپنی والدہ سے بھی ملنے نہیں دیا گیا،الزام خان نے لاہور اور ملتان میٹرو کے خلاف باتیں کی اور کہا کہ میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں بناؤں گا لیکن اس نے نہ ہسپتال بنایا اور نہ یورنیورسٹیز،نوازشریف کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے اور اگر یہ گناہ ہے تو خدا کی قسم ایسے گناہ ہم بار بار کریں گے,عمران خان نیازی کے جلسوں کی کرسیاں ان کے دماغ کی طرح خالی ہیں.

تفصیلات کے مطابق روجھان میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہناتھا کہجنوبی پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے جس پر بلوچ قوم کو سلام پیش کرتا ہوں، پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلا گیا جبکہ میں نے راجن پور میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ

نوازشریف نے عوام کی سہولت کیلئے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا،مظفرگڑھ جیسا ہسپتال امریکا میں بھی نہیں بنایا گیاجبکہ عمران خان نے 5سال جھوٹ بولے نہ کوئی ہسپتال بنایا اورنہ کوئی کالج بنایا،الزام خان ایک کلو واٹ بجلی بھی نہیں دے سکے,ن لیگ نے پانچ سال میں ہزاروں میگا واٹ بجلی دی,بلے اورتیرکے نشان والوں کوہرانا ہے اورشیرکوجتانا ہے۔انہوں نے جلسے کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان جیسا شخص وزیراعظم بننے کا اہل ہے؟کیا نیازی خان کہے گا کہ وہ لاہور،کوئٹہ اورکراچی کوپشاوربنادے گا؟اللہ نے موقع دیا توکوئٹہ،پشاور اورکراچی کولاہوربنادوں ،الیکشن جیتنے کے بعد پہلی فرصت میں روجھان آکر یونیورسٹی کی بنیاد رکھ کے دونگا.