بیرون ممالک مقیم پاکستانی عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکتے

 
0
349

وہ پاکستانی جو رجسٹرڈ ووٹر ہیں پاکستان آکر اپنے حق رائے دھندگی کا استعمال کرسکتے ہیں : نادرا

اسلام آباد، جولائی  18 (ٹی این ایس):  نادر احکام نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانی عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے پاکستان آنا ہو گا،پاکستان آکر بھی وہی ووٹ ڈال سکیں گے جو رجسٹرڈ ووٹرز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نادر احکام نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانی عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے کیوں کہ اوور سیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کیس ابھی تک سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ،اس لئے اوور سیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا ابھی تک کوئی بھی فیصلہ نہیں ہو ا،اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے پاکستان آنا ہو گا ،پاکستان آکر بھی وہی ووٹ ڈال سکیں گے جو رجسٹرڈ ووٹرز ہوں گے ،حکام کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جو ووٹنگ کے حوالے سے جو مہم چل رہی ہے اس سے ہمار اکوئی تعلق نہیں ہے ۔