سندھ کی دھرتی پر آ کر انتہائی خوشی و فخر محسوس ہو رہا ہے: عائشہ گلالئی

 
0
377

سجاول میں لاچار انسان غلامی کی زنجیروں میں جکڑ ہوئے ہیں: انتخابی ریلی سے خطاب

سجاول، جولائی  18 (ٹی این ایس):  سجاول کے قومی حلقہ این اے 231 پر نامزد امیدوار پی ٹی آئی گلالئی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے الیکشن مہم دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی دھرتی پر آ کر انتہائی خوشی و فخر محسوس ہو رہا ہے میں اس دھرتی پر موجود ہوں جہاں سے اس پورے برے صغیر نے اسلام کی افتتاح اور شروعات ہوئی اور محمد بن قاسم نے سندھ کی دھرتی سے برصغیر میں اسلام پھیلایا اور سندھ کی دہرتی کو ایک شرف یہ بھی حاصل ہے جس نے ہمارے برے صغیر کو اولیاء اکرام دیئے،جنہوں نے اسلام کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کیا اور آج پورے برصغیر کے چپے چپے میں اسلام کا نا سر بلند ہے لیکن یہاں سجاول میں آئی تو یہاں کوئی اسلام کا کا نفاذ نہیں دیکھا ہے اور یہاں غریب مسکین ننگے پیر، لاچار انسان غلامی کی زنجیروں میں جکڑ ہوئے ہیں، ظالم وڈیروں کی  طرف سے  ظلم وزیادتی کی  طویل کالی رات قائم ہے۔

ان خیالات کا اظہار اس نے چوہڑ جمالی میں الکیشن مھم کے دوران مدنی چوک پر خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ کیا آپ صلے اللہ علہ وسلم نے 1444 سال قبل غلامی کا خاتمہ نہیں کیا تہا کیا انہوں نے خطباء جدت الوداع میں کہا تھا کہ آج کہ بعد کوئی کسی غلام نہیں ہوگا تو پھر سندھ سجاول میں کیوں غریب مسکین انسانوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کے رکھا گیا ہے نسل در نسل اور جن لوگوں کے پیروں میں چپل تک نہیں ان مسکینوں کو یہاں ظلم کی چکی میں پیسا جاتا ہے اور جانوروں سے بدتر سلوک کیا جاتا ہے یہاں آدم اور حوا کے مسکین بیٹے اور بیٹیوں کے ساتھ، انھوں نے کہاکہ میں اس غلامی کی بات کرتی ہوں میرے سجاول کے بہائیوں اور بزرگوں کو طاقتور اور وڈیروں نے اپنی طاقت کے زور سے نسل در نسل کیئی خاندان کو غلام بنا دیا گیا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے،پی پی نے دس سال دور اقتدار تک سندھ کو بھتر بنانے کے بجائے اور خراب بنا دیا ہے،سندھ میں پینے کے پانی سمیت بہت سارے مسائل ہیں ضلع سجاول کے عوام  کی حالت دیکھ کر رونا آتا ہے یہاں انسان اور جانور ایک جگہ سے پانی پیتے ہیں وہ بھی مضر صحت ہوتا ہے انھوں نے کہاکہ 25 جولائی کا دن ان ظالموں وڈیروں سے انتقام لینے کا دن ہے جنہوں نے ہمیشہ سندھ کے لوگوں کو لوٹا ہے۔