پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ 100 فیصد مکمل  کیا جائے: ڈپٹی  کمشنر سجاول کی  عملہ کو ہدایت

 
0
297

سجاول، جولائی  19 (ٹی این ایس):  ڈپٹی  کمشنر ریاض علی عباسی کے زیر صدارت دربار ہال میں6  اگست سے شروع ہونے والی  پولیو سے بچاؤ والی قومی مہم کے انتظامات کے سلسلے میں  اہم اجلاس منعقد ہوا۔  ڈپٹی کمشنر سجاول نے سختی سے ہدایتیں دیتے ہوئے کہا کے  پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ 100 فیصد مکمل  کیا جائےاس کے لیئے تمام ضروری اقدامات کیئے جائیں بصورت دیگر سستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کے محکمہ صحت اور پولیو کے خاتمے پر کام کرنے والے اداروں کے بیچ باہمی رابطوں کا فندان ہے جس کے خاتمے کے لیئے محکمہ صحت کو ہدایتیں دیتے ہوئے کہا کے مائیکرو پلان ترتیب دیتے وقت ایک دوسرے سےضرور مشورا کریں تاکہ پولیو مہم میں آسانی ہو۔ انہوں نے ضلع سجاول میں بڑہتے ہوئے رفیوزل کیسزپر پریشانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کے ایریا انچارج اور یو سی ایم اوز بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو پولیو کے قطروں کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کے اس قومی فریضے میں جہاں جہاں ان ضرورت ہوگی وہاں وہ خود رفیوزل کیسز کے خاتمے کے لیئے بھرپور کوشش کریں گے۔  انہوں نے کہا کے والدین اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیئے پولیو ٹیم سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور افواہوں کو درگذر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کے آنے والی پولیو مہم کو 100  فیصد کامیاب بنانے کے لیئےہر کسی کو اپنے اپنے حصے  کا کام کرنا پریگا۔ انہوں نے کہا کے پولیو مہم میں ہم جتنا مخلصی سے کام کریں گے ہمیں  اتنے ہی بہتر نتائج ملیں گے۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر حسین عمرانی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کےضلع سجاول کی کل مردم شماری 707024  ہے جس میں سے پولیو مہم کے دواران پیدائش سے لیکر 5 سال کی عمر کے 152494  بچوں کو پولیو سے بچاء کے  قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کے مہم میں 522 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں 483  موبائیل ٹیمیں،47  فکس ٹیمیں اور 22  ٹرانسٹ پوائنٹ ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کے گذشتہ پولیو مہم میں ضلع سجاول میں 89  ایسے بچے ہیں جن کے والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے مگر انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کے بہت جلد ہم ان کو قطرے پلانے پر راضی کر لیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری، اسسٹنٹ کمشنر جاتی بلال سلیم،  ڈی ایچ او ڈاکٹر حسین عمرانی، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی آصف نظیر، ڈی ایس پی پولیس سکندر علی،  ڈی ایف سی آئی آر ڈی افتخار کھوسو، مختیارکار شاہ بندر عبدالعزیز جونیجو  اسکے علاوہ دیگر ڈاکٹرز، ای پی آئی، پی پی ایچ آئی، این آئی ڈی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور مختلف این جی اوز  اور  متعلقہ افسران نے شرکت کی۔