سندھ پولیس کا جدید وائرلیس و ٹرانسپورٹ سسٹم قابلِ تعریف ہے:آئی جی سندھ

 
0
383

آئی جی سندھ پولیس کا وائرلیس و ایم ٹی ورکشاپ کے دورہ کے دوران کارکردگی پر اظہار اطمنان، ،31افسران و ممبران کے لیے انعام کا اعلان

کراچی ، جولائی  19 (ٹی این ایس):  آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کا جدید وائرلیس اور ٹرانسپورٹ سسٹم قابلِ تعریف ہے ۔ یہ بات انہوں نے گارڈن ہیڈ کواٹر میں واقع وائرلیس ورکشاپ اور ایم ٹی ورکشاپ کا دورہ کرنے کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

قبل ازیں آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی جب گارڈن ہیڈ کواٹر میں واقع وائرلیس و ایم ٹی ورکشاپ پہنچے تو ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ ڈاکٹر جمیل احمد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ساؤتھ ، اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن ، اے آئی جی ایم ٹی ، ایس پی ہیڈ کواٹر گارڈن اور پی ایس او ٹو آئی جی سندھ بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ ڈاکٹر جمیل احمد نے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو وائرلیس و ایم ٹی ورکشاپ کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ آئی جی سندھ نے ایم ٹی ورکشاپ اور وائرلیس سسٹم کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا اور ضروری احکامات بھی دیئے ۔آئی جی سندھ نے ٹیلی کمیونیکیشن سندھ پولیس کے ورکشاپ میں کام کرنے والے 31اسٹاف ممبران کو فی کس 5ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔