ہم نے جنرل الیکشن میں پڑھے لکھے اور محب وطن کارکنان کو کو ٹکٹ دئے ہیں علامہ صادق جعفری

 
0
6925

عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ الیکشن میں وارد ہوئے ہیں، الیکشن کو انجینئرڈ کرنے کی سوچ رکھنے والے اس ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے: رشید ترابی پارک میں کارنرمییٹنگ سے خطاب

کراچی، جولائی  19 (ٹی این ایس):  الیکشن کو انجینئرڈ کرنے کی سوچ رکھنے والے اس ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ملکی ترقی جمہوری نظام کے تسلسل میں ہے ،سول اداروں کی مضبوطی اور فعالیت جمہوری نظام کو مضبوط بنائے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے این اے 254اور پی ایس 125 میں الیکشن مہم کے دوران رشید ترابی پارک میں کارنرمییٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں کے تقدس کو پامال نہیں ہونا چاہئے اس سے ملک میں انارکی پھیل سکتی ہے ۔الیکشن کو سیاسی و انتظامی قوتوں کی مداخلت سے پاک کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر بھاری ذمہ داری عائد ہو چکی ہے ملک اس وقت حساس مرحلے سے گزر رہا ہے ملک دشمن عناصر الیکشن کے ماحول کو خراب کرنا چاہتاہے ۔ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز میں امن اور ترقی کی خواہاں ہے ۔ہم نے ملک میں مذہبی رواداری کو فروغ دیا ہے ۔ ہم وطن عزیز میں مسلکی بنیادوں کسی بھی قسم کی تقسیم کے خلاف ہیں ۔اس موقع پر حلقہ این اے 254کے نامزد امیدوار علامہ محمد علی عابدی اور پی ایس 125کے امیدوار بھی موجود تھے علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ ہم نے جنرل الیکشن میں پڑھے لکھے اور محب وطن کارکنان کو کو ٹکٹ دئے ہیں ۔ ہم عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ الیکشن میں وارد ہوئے ہیں ۔ہم نے اپنے منشور کا عنوان قائد و اقبال کا پاکستان بنانے کی جدوجہد کو بنایا ہے اور اس حصول کی ہرممکن کوشش کریں گے