پہلا آل کراچی مہر کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پختونخوا یو تھ نے محمود آباد محمڈن کو ہرا کر اگلے مرخلے کے لیے کو الیفا ئی کر لیا 

 
0
305

کراچی06جولائی(ٹی این ایس)پہلا آل کراچی مہر کپ فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام ینگ عزیز آباد فٹبال کلب اور موسی الیوان فٹبال کلب میں پختونخوا یو تھ نے محمو د آباد محمڈن کو پنلٹی کک کے ذریعے ہرا دیا ۔ میچ سے قبل ڈسٹر کٹ سینٹر ل کے چیئر مین ریحان ہا شمی نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور دونو ں ٹیمو ں کے کھلا ڑیو ں سے بھی تعارف کرایا گیا ۔ اس موقع پر ریحان ہا شمی نے کہاکہ در خت لگا نا صدقہ جا ریہ ہے ، شہر کو سر سبز بنانے کیلئے بحیثیت قو م سب کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، در خت قدرت کا انمول تحفہ ہیں ما حول کی خوبصورتی میں ان کا کردار اہم ہے ، حکومتی سطح پر ہر سال پو دے تو لگا ئے جا تے ہیں لیکن انکی مو ثر نگہداشت نہ ہو نے کے سبب شجر کا ری کے فوائد حاصل نہیں ہو پاتے ۔ انہوں نے اپواکالج کریم آباد میں شجر کا ری مہم کے آغاز اور ٹورنامنٹ میچ سے قبل گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ در خت ما حولیاتی آلو دگی ختم کرنے میں مدد گا ر ثابت ہو تے ہیں شہر کراچی ٹر یفک کی بڑھتی تعداد بھی ما حول کو آلودہ کر رہی ہے اسی سبب شہر میں شجر کاری کی شدید ضرورت ہے ۔ ریحان ہا شمی نے کہاکہ در خت لگا کر شہر کی فضا خو شگواربنا ئی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام شجر کا ری مہم میں حصہ لیتے ہو ئے اپنے علاقوں میں پو دے لگا کر وطن سے محبت کا حق ادا کریں۔اس موقع پر یو سی 35اور یو سی 36کے چیئر مین نوشاب اشرف اور ساجد مشرف کے علاوہ ٹور نامنٹ سیکر یٹر ی شبیر احمد بھی مو جو د تھے۔