ملیراور کورنگی میں غیر قانونی مذبحہ خانے گلیوں میں کھل گئے

 
0
26529

لاغر اور کی عمر جانورکھلم کھلا ذبح کرکے مضر صحت گوشت شہریوں کو کھلانے کا دھندہ پھر عروج پر

کراچی سجاول، جولائی  19 (ٹی این ایس):  ضلع ملیراور کورنگی کے 4 تھانوں کی سرپرستی میں غیر قانونی مذبحہ خانے گلیوں میں کھل گئے ہیں ، جہاں پر لاغر اور کی عمر جانورکھلم کھلا ذبح کرکے مضر صحت گوشت شہریوں کو کھلانے کا دھندہ ایک مرتبہ پھر سے عروج پر پہنچ گیا ہے ، قائد آباد ، ملیر سٹی ،شاہ لطیف ٹاؤن اور لانڈھی کے علاقے میں غیر قانونی مذبحہ خانوں کے گڑ ھ بن گئے ہیں ، جہاں گوشت کے ناغے کے دونوں دن منگل اور بدھ کو بھی کم عمر لاغر اور ٹوٹی ٹانگوں والے جانور ذبح کیے جاتے ہیں ، اور گوشت شہر کے ہوٹلوں ،تکہ کباب ،بر گر پوائینٹس پر فروخت کیا جاتا ہے۔