متحدہ مجلس عمل کے وفد کی جناب اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویزن کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز سے ملاقات

 
0
652

انشا اللہ 25جولائی سے اس ملک میں نظام مصطفےٰ کا نظام قائم ہوگا اور اس ملک کو کرپشن اور لوٹ مار کے زریعے دیمک لگانے والوں کو شکت کا سامنا کرنا پڑے گا :یعقوب شہباز

کراچی، جولائی  19 (ٹی این ایس):  متحدہ مجلس عمل کے وفد کی جناب اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویزن کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز سے ملاقات ہوئی وفد میں جناب یونس بارائی سمیت دیگر افراد بھی شامل تھے اس موقع پر یعقوب شہباز کا کہنا تھا کہ انشا اللہ 25جولائی سے اس ملک میں نظام مصطفےٰ کا نظام قائم ہوگا اور اس ملک کو کرپشن اور لوٹ مار کے زریعے دیمک لگانے والوں کو شکت کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ حکمرانوں نے عوام سے صرف جھوٹے وعدے کئے اور عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیالیکن متحدہ مجلس عمل عوام کے وسائل عوام کی تعمیر و ترقی پر ہی خرچ کرے گی ماضی میں منتخب ہونے والوں نے عوام کے وسائل سے اپنے اثاثے بنائے محلے، گلیاں،سڑکیں اور سیوریج کا نظام تباہ ہوتا رہا لیکن منتخب ہونے والوں نے پلٹ کر عوام کی خبر نہ لی انشا اللہ اس مر تبہ عوام متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں پہنچائے گی ملک کی ترقی و استحکام اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر علامہ غلام سرور شر یعتی،ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری عارف ترابی اور سیکر ٹری اطلاعات نیئر علی بھی موجود تھے۔