پاکستان سنی تحریک کے اُمیدوار انتخابی مہم کو تیز اور عوامی رابطوں کو ملک بھر تیزکردیں، ثروت اعجاز قادری

 
0
290

بیرونی ایجنڈے پر کام کرنیوالوں نے عوام کو غربت ،بھوک وافلاس اور بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہے ،سید مظفر شاہ

عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ،چیرمین پاکستان سنی موؤمنٹ واُمیدوار شاپ سراج الحق قادری

کراچی ، جولائی  19 (ٹی این ایس):  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ منزل حاصل کرنے کیلئے بلند حوصلے اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا پڑتا ہے ،اقتدار منزل نہیں عوامی حقوق ،غربت کا خاتمہ اور ملکی استحکام ہمارا منشور ہے ،پاکستان سنی تحریک کا ہر کارکن منشور کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا ،انتخابی مہم کو تیز اور عوامی رابطوں میں ملک بھر تیزی لائی جائے ،عوام کو ستم گروں ،جھوٹے دعویداروں اور موروثی سیاست کے بازیگروں سے نجات دلانا چاہتے ہیں ،انتخابات سے قبل کامیابی کی بین بجانے والوں کو عوام پہچان لیں ،صاف شفاف انتخابات منعقد نہیں ہوئے تو مزید ملکوقوم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ،باربار اشارہ دے رہے ہیں سلیکشن نہیں الیکشن چاہتے ہیں وہ نمائندے ایوانوں میں پہنچ کر عوام کیلئے کام کرسکتے ہیں جو عوام کی ووٹ سے ایوانوں میں پہنچیں گے ،الیکشن کمیشن کوصاف شفاف انتخابات کے دعوئے دھندلے نظر آرہے ہیں ،انتخابی نشان ٹیبل لیمپ کی عوام میں مقبولیت نے ہمیں حوصلہ دیا ہے ،پاکستان سنی تحریک کے تمام اُمیدواران جیت کی لگن کے ساتھ کام کریں ،عوام تبدیلی چاہتے ہیں انشاء اللہ دھاندلی کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا ،عوام طاقت کا سر چشمہ ہیں اور عوامی رائے سوچ ومنشاء کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس 102بہادر آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،شاہ سراج الحق قادری پی ایس 102سے انتخابی میدان میں ہیں عوام کامیابی سے ہمکنار کریں ،عوامی حمایت اور محبت ہمارے لئے اثاثہ ہے ،اس موقع پر پیر سید مظفر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرنیوالوں کو آگے لانا ہوگا ،ووٹ ایک دینی اور قومی فریضہ ہے اس کا استعمال ضمیر کے مطابق کریں ،بیرونی ایجنڈے پر کام کرنیوالوں نے عوام کو غربت ،بھوک وافلاس اور بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہے ،دین اسلام ہمیں ووٹ دینے اور اچھے ایماندار اور مخلص افراد کے چناؤ کا درس ہے ،اس موقع پر پاکستان سنی موؤمنٹ کے چیئر مین اور PS-102کے اُمیدوارشاہ سراج الحق قادری نے کہا کہ بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ،عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر میدان میں آئے ہیں،امن ،تعلیم اور عدل وانصاف کیلئے کام کرتے رہینگے۔