آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی کاریپڈ رہسپانس فورس الفلاح بیس کا خصوصی دورہ

 
0
427

ڈی آئی جی آر آر ایف نے خصوصی یونٹ کی تربیت اور عوام کے جان ومال کے تحفظ جیسے اقدامات میں اسکے مجموعی کردار پر تفصیلی بریفنگ دی
کراچی 06جولائی(ٹی این ایس)آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے ریپڈ رہسپانس فورس الفلاح بیس کا خصوصی دورہ کیا۔ڈی آئی جی آرآرایف،اے ڈی آئی جی آرآریف اور اے آئی جی لاجسٹکس بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی جی سندھ کی آمد پر پولیس کے خصوصی دستے نے گارڈآف آنرز/جنرل سلام پیش کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آر آر ایف نے پولیس کے اس خصوصی یونٹ کی تربیت اور عوام کے جان ومال کے تحفظ جیسے اقدامات میں اسکے مجموعی کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔آرآرایف بیس پر دوران خطاب آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں آپ کی بہادری اور ثابت قدمی لائق ستائش اور قابل تحسین ہے۔آپ کی شجاعت اور دلیرانہ فیصلوں نے دہشت گردوں کو مار بھگایا جوکہ بلاشبہ آپکی بہترین تربیت جرات مندانہ فیصلوں اور مردانہ وار مقابلوں کا نتیجہ ہے۔آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ آپ ایک قابل فخر فورس ہیں آپکے ڈسپلن برتا اور مہارت کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ نے آرآرایف الفلاح بیس کے احاطہ میں شجرکاری کی۔