نیب نے آغا سراج درانی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں

 
0
349

کراچی فروری 21 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو (نیب)نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کے اثاثوں کی مالیت 7 کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 919 روپے ہے۔نیب کو حاصل دستاویزات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی کے پاس 159 ایکٹر زرعی زمین ہے جس پر صرف 2 لاکھ 90 ہزار 5 سو ٹیکس ادا کیا گیا جب کہ آغا سراج درانی نے زراعت سے ہونے والی آمدن 25 لاکھ 5 ہزار 750 روپے ظاہر کی ہے۔ذرائع کے مطابق آغا سراج درنی کے پاس موجود پرائز بانڈز 1 کروڑ 48 لاکھ روپے جب کہ جیولری کی مالیت 75 لاکھ روپے ہے۔ آغا سراج درانی کے بینک اکانٹس میں 3 کروڑ 17 لاکھ 55 ہزار، 919 روپے موجود ہیں۔دستاویزات کے مطابق آغا سراج درانی کے پاس موجود لگژری گاڑیوں کی مالیت 1 کروڑ 89 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔