آمدن سے زائد اثاثوں اور غیر قانونی بھرتیاں کرنے پر آغا سراج درانی کے خلاف نیب انکوائری شروع

 
0
343

کراچی، جولائی 19(ٹی این ایس):  آمدن سے زائد اثاثوں اور غیر قانونی بھرتیاں کرنے پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آغا سراج درانی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے انکوائری شروع کردی۔نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کے اجلاس کے دوران آغا سراج درانی کے خلاف تین مختلف انکوائریز کا فیصلہ کیا گیا۔آغا سراج درانی کے خلاف دوسری انکوائری 352 افراد کی غیرقانونی بھرتیوں پر کی جارہی ہے۔ سرکاری فنڈز کے غلط استعمال پر میئر کراچی وسیم اختر، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی افتخار قائم خانی اور کے ایم سی افسران کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ سال 2015 سے 2018 کے دوران فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا، بجٹ میں سے 3.6 کروڑ کی رقم کے اجراء کا درست استعمال نہیں ہوا۔