ٹرین کے بیت الخلاء میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے دو طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

 
0
469

نئی دہلی ،نو مبر08(ٹی این ایس):بھارت میں ٹرین کے بیت الخلاء میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے دو طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ حیدر آباد صابری ایکسپریس میں پیش آیا ۔واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہاں موجود مسافروں نے ٹرین کے بیت الخلاء سے عجیب و غریب آوازیں آتی سنیں ۔مسافروں نے ٹوائلٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے پر محسوس کیا کہ وہ اندر سے مقفل ہے ۔

مسافروں کے بار ہا دستک دینے پر بھی دروازہ نہ کھلا تو مسافروں نے ریلوے پولیس کو اطلاع دے دی ۔پولیس نے زبردستی دروازہ توڑا تو لڑکا لڑکی قابل اعتراض حالت میں بیت الخلا میں موجود تھے ۔جس پر پولیس حکام نے دونوں کو حراست میں لے لیا مگر اس کے بعد معمولی تنبیہ کے ساتھ ان دونوں کو ان کے والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی گئی۔دونوں لڑکا لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا۔