افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کا اہلکار قتل

 
0
487

کابل ،نومبر 07 (ٹی این ایس):   افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار رانا نیر کو قتل کر دیا گیاہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا نیر کو جلال آباد میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے پاکستانی عملے کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔