قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا افسوسناک ،حکومت کو اسمبلی میں بل کی ناکامی نظر آ رہی ہے،جمشید دستی

 
0
284

اسلام آباد،نومبر 07 (ٹی این ایس):  رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی نےقومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات تک ملتوی کرنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اسمبلی میں بل کی ناکامی نظر آ رہی ہے اسی لئے وہ اسکے اجلاس سے بھاگ رہی ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج اس حکومت کا اسمبلی میں آخری دن ہے۔

اگلے اجلاس میں نا اہل کرپٹ نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کا بل پیش کیا جائے گا نواز شریف جو بل پیش کرنے جارہے ہیں اس پر انھیں  کو شرم آنی چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ نون لیگ کے پچاسی افراد بل کی مخالفت میں بھاگ رہے ہیں، جو وزرا اور نون لیگی بھاگ رہے ہیں انکو بھاری پیسے دیے جا رہے ہیں۔

جمشید دستی نے مزید کہا کہ حکمران بہت دعوی کرتے تھے مگر عوام ان پر لعنت بھیج رہے ہیں۔ ناکام حکومت کی وجہ سے ملک مسائل سے دو چار ہے اگلے مہینے دس روپے ڈیزل بڑھایاجارہاہے جو بہت ظلم ہے۔ شوگر ملوں نے ابھی تک کرشنگ شروع نہیں کی جس کی وجہ سے کسان رو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزرا کے دورے عدلیہ اور فوج کے خلاف ہے، میں عدالت میں درخواست دینے جا رہا ہوں کہ انکی کرپٹ حکومت ختم کی جائے۔