قومی اسمبلی اجلاس، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن بند کرنے کے حکومتی فیصلہ اور خسارے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس  

 
0
471

اسلام آباد، نومبر 07 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پاڑتی کے رہنماؤں   سید نوید قمر،شازیہ مری،سید غلام مصطفی شاہ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور میر اعجاز جاکھرانی نے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن جنوری 2018سے بند کرنے کے حکومتی فیصلہ اور خسارے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

سید نوید قمر نے کہا کہ حکومت اپنی نا اہلیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن پر الزام لگا رہی ہےجیسے دوسری ائیرلائنز چلتی ہیں ویسے قومی ایئرلائین کو نہیں چلایا گیا دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی تو انہوں نے روٹ ختم کر دیئے۔حکومت بتائے کس روٹ پر قومی ایئرلائین کو  فائدہ ہو رہا ہے

شازیہ مری نے کہا کہ آپ کے اپنے لوگ بیٹھے ہیں اور آپ باہر سے لوگ لے رہےہیں، آپ نے ایم ڈی پچاس لاکھ روپے تنخواہ پر لے رکھا ہے آپ کے اپنے جہاز کھڑے ہیں اور آپ رینٹ پر جہاز لے رہے ہیں، جہاز کے عملہ کے لوگ بھی باہر سے لئے جارہے ہیں

اس پر راجہ جاوید اخلاص نے جواب دیتے ہوئے  کہا کہ جب بھی حکومت بنتی ہے تو اداروں میں بہتری کے لیے اقدامات پر دیوار کھڑی کر دی جاتی ہے۔ 1961میں پی آئی اے نے امریکہ کی پروازوں کا آغاز کیا تھا قومی ایئرلائن میں بہتری کے لیے اسے پرائیوٹائز کرنے پر اتفاق ہوا تھا انھوں نے کہا کہ ادارے کو ان انتہائی خسارے کا سامنا ہے خسارے کے پیش نظر امریکہ جانے والی پروازوں کو بند کیا گیا چند روٹس پر خسارے کے پیش نظر عارضی طور پر پروازیں معطل کیں حالات بہتر ہونے پر دوبارہ شروع کریں گے