اسلام آباد(ٹی این ایس) تحریک انصاف نون -پی ٹی آئی نظریاتی کیا ہے؟

 
0
58

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی انتخابی حکمت عملی کے پلان بی کے تحت اپنے امیداروں کو تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے بھی ٹکٹ جاری کیے اور ہفتہ کے روز امیدواروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ یہ ٹکٹ جمع کرا دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا نام پہلی مرتبہ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں نہیں سنا گیا۔ اس کے حوالے سے خبریں پہلے بھی آچکی ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے لیے یہ بات باعث حیرت ہے کہ اس جماعت کو پی ٹی آئی نے اپنے پلان بی کے لیے رکھا ہوا تھا۔پی ٹی آئی کا پلان بی یہ ہے کہ اگر اسے پاکستان تحریک انصاف کے نام اور بلے کے نشان سے الیکشن نہیں لڑنے دیا جاتا تو اس کے امیدوار پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا ٹکٹ ریٹرنگ افسران کو جمع کرا دیں گے جس کے بعد بلے باز یعنی بیٹسمین کا نشان موجود ہے۔

اس جماعت کا نام اور انتخابی نشان دونوں ہی پی ٹی آئی کے نام اور انتخابی نشان سے ملتے جلتے ہیں۔لیکن یہ کوئی بہت نئی جماعت نہیں۔ اس کی رجسٹریشن کو 9 برس ہو چکے ہیں۔پی ٹی آئی نظریاتی یا پی ٹی آئی نون 2016 میں الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اختر اقبال ڈار کی درخواست قبول کرتے ہوئے اس پارٹی کو رجسٹر کیا تھا۔پی ٹی آئی نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جو مسترد ہوگئی۔