عمران خان اشتہاری ہیں گرفتاری کے ڈر سے سپریم کورٹ نہیں آتے، عابد شیرعلی

 
0
427

اسلام آباد  جولائی 19(ٹی این ایس): وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان اشتہاری ہیں گرفتاری کے ڈر سے سپریم کورٹ نہیں آتے،عمران خان پیدائشی ٹھگ ہیں اور اداروں نے ان کے والد پر چوری کی مہر لگائی ،نندی پور کے اربوں ہڑپ کرنے والے بابر اعوان نے وزیر اعلی کے خلاف ریفرنس دائر کیا اس کو ہتھکڑیاں لگنی چاہیے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علینے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو بڑا بہادر سمجھتے تھے تو سپریم کورٹ کیوں نہیں آتے،اس لیے کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں گرفتار نہ کر لیا کیونکہ وہ اشتہاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے والد چور تھے جن کو باقاعدہ سزا ہوئی جب کہ عمران خان پیدائشی ٹھگ ہیں اور اداروں نے ان کے والد پر چوری کی مہر لگائی۔انہوں نے کہا کہ یہ جے آئی ٹی رپورٹ نہیں بلکہ عمران نامہ ہے تاہم جمہوریت میں بال ٹیمپرنگ نہیں ہو سکتی، میاں شریف اپنی حیات میں ہی بچوں میں جائیداد تقسیم کر چکے تھے جب کہ نواز شریف میاں شریف کا بچہ ہے جس کی زمانہ گواہی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں عمران خان نے پانچ شیروانیاں سلوائیں جب کہ عمران خان کن پیسوں سے آکسفورڈ میں پڑھتے رہے۔عابد شیرعلی نے کہا نندی پور کے اربوں ہڑپ کرنے والے بابر اعوان نے وزیر اعلی کے خلاف ریفرنس دائر کیا تاہم بابر اعوان کو ہتھکڑیاں لگنی چاہیے