سر سے لے کر پاوں تک کرپشن زدہ سیاستدانوں کے منہ سے پار سائی کی باتیں زیب نہیں دیتیں، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف

 
0
494

لاہور جولائی19(ٹی این ایس) : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سر سے لے کر پاوں تک کرپشن زدہ سیاستدانوں کے منہ سے پار سائی کی باتیں زیب نہیں دیتیں،سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانے والوں نے غریب قوم کا خون چوسا، عوام کی خدمتہمارا نصب العین، احتجاج مایوس عناصر کا مقدر ہے۔لاہور میں اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ غریب قوم کی خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں اوردھرنو ں کے ذریعے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے والو ں کا رویہ ملک و قوم سے دشمنی کے مترادف ہے۔

کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کے ریکارڈ قائم کرنے والوں کو عوام جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، برق رفتاری سے تکمیل اور معیار مسلم لیگ ن کی حکومت کی پہچان ہے۔ مخالفین بھی ترقیاتی منصوبوں میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں پہلی بار منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔