وفاقی حکومت کا اعلی عہدوں پر بیوروکریٹس کو ذمہ داریاں دینے سے پہلے آئی ایس آئی سے سکروٹنی کرانے کا فیصلہ

 
0
102

اسلام آباد 03 جون 2022 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت کا اعلی عہدوں پر بیوروکریٹس کو ذمہ داریاں دینے سے پہلے سکروٹنی کرانے کا فیصلہ،اہم تقرر و تبادلوں ،پرموشنز اور بھرتیاں آئی ایس آئی کی تصدیق اور سکریننگ کے بعد ہوں گے،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد خفیہ ادارے کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سپیشل ویٹنگ ایجنسی پبلک سروس ہولڈرز کی ویریفیکشن اور سکریننگ ذمہ دار ہو گی،نوٹیفیکشن کے مطابق اعلی عہدوں پر بیوروکریٹس کو ذمہ داریاں دینے سے پہلے سکروٹنی آئی ایس آئی کرے گی،اہم تقرر و تبادلوں ،پرموشنز اور بھرتیاں آئی ایس آئی کی تصدیق بھی خفیہ ادارے کے ذمہ ہو گی