گلگت بلتستان انتخابات میں فوج کی نگرانی کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے، شیری رحمان

 
0
767

اسلام آباد 12 نومبر 2020 (ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی انتخابی مہم چلانے والے وزرا کو کوئی نہیں پوچھ رہا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں عوامی مسائل اور گلگت بلتستان انتخابات پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک سے متعلق امور زیر غور آئے اور گلگت بلتستان انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بات چیت کی گئی۔

شیریں رحمان نے کہا کہ وفاقی وزرا ایک کے بعد ایک گلگت بلتستان آ رہے ہیں اور وہاں کی عوام سے اعلانات اور وعدے کر رہے ہیں لیکن ان وفاقی وزرا کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیلپ سرویز کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی جبکہ گلگت بلتستان انتخابات میں فوج کی نگرانی کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جمہوریت کا حسن مہذب سیاست ہے جبکہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا ہے۔