کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل عام کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے سے اظہاریکجہتی کے لئے ہزارہ فورم اسلام آباد اورسول سوسائٹی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

 
0
442

اسلام آباد، اپریل 06 (ٹی این ایس): ہزارہ کمیونٹی کے قتل عام کے خلاف کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے سے اظہاریکجہتی کے لئے ہزارہ فورم اسلام آباد اورسول سوسائٹی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کاکہناتھاکہ کوئٹہ گزشتہ دودہائیوں سے شدیدبےامنی کا شکارہے۔اس دہشت گردی سے جوطبقہ سب سے زیادہ متاثرہواہے وہ ہزارہ قوم ہے جس کے پندرہ سوسے زائدافراداب تک قتل کئے جاچکے ہیں۔

 مظاہرین نے کہا کہ کوئٹہ میں عملدار روڈ پر گزشتہ پانچ روز سے دھرناجاری ہے ہمارامطالبہ ہے کہ ہمیں جینے کا حق دیاجائے۔