ریسکیو1122 اور ضلعی انتظامیہ چارسدہ کے درمیان ہنگامی اجلاس ، سیاحوں کے لیے ریسکیو1122 اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے سردریاب کے کنارے ایک کیمپ قائم کیا جائے گا،

 
0
272

سردریاب میں دفعہ 144 نافذ، کشتی مالکان کو کشتیوں میں لائف جیکٹس کا خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت

چارسدہ، اپریل   06 (ٹی این ایس): ریسکیو1122 اور ضلعی انتظامیہ چارسدہ کے درمیان ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی سی چارسدہ منتظر خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چارسدہ ڈاکٹر میر عالم خان نے کی.

ڈاکٹر میر عالم خان نے اس موقع پر کہا کہ گرمی شروع ہوتے ہی عوام الناس دور دراز سے دریاوں اور نہروں پر نہانے پہنچ جاتے ہیں حالانکہ وہ تہرنا تک نہیں جانتے اور اس دوران کشتی رانی سے بھی محظوظ ہوتے ہیں لیکن نامساعد حالات کے باعث دریاوں کی بے رحم موجوں کی نظر ہوجاتے ہیں. ڈاکٹر میر عالم نے کہا کہ سیر و تفریح کے لیے آئے ہوئے افراد کے لیے ریسکیو1122 اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے سردریاب کے کنارے ایک کیمپ بھی قائم کیا جائیگا جہاں ریسکیو1122 کے ماہر خوطہ خور اور دیگر اہلکار ہر وقت عوام کی خدمت کے کیے موجود ہوں گے.

ڈی سی چارسدہ منتظر خان نے کہا کہ آج سے سردریاب میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیاہے. کشتی مالکان کشتیوں میں لائف جیکٹس کا خصوصی انتظام کریں گے اور جو بھی سیاح کشتی رانی کے لیے کشتیوں کا رخ کرے گا تو اس کے لائف جیکٹس کا استعمال ضروری ہوگا اور کوئی بھی شخص اس کے بغیر کشتی کی سواری نہیں کرائی جائے گی. منتظر خان نے کہا کہ ریسکیو1122 اور ضلعی انتظامیہ وقتا فوقتا کشتیوں اور ان کے چلانے والے ملاحوں کی اہلیت جانچنے کے لیے مختلف ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے اور جو  بھی نا اہل قرار پایا اس کی کشتی بھی ضبط کرلی جائے گی.