اسلام آ با د، اپریل 06 (ٹی این ایس): حکومت نے ڈرائیو نگ لا ئسنس کے تمام زمروں میں وصول کی جانے والی فیسوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے فیسوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کی رو سے تما م کیٹیگریز کے لائسنس لرنر پرمٹ کی فیس 300روپے،پانچ سال کئے موٹر کار ،موٹرسائیکل (نان پروفیشنل) ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1200روپے،پانچ سال کے لئے ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی،پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1200روپے، پانچ سال کے لئے موٹرسائیکل اور پروفیشنل کی فیس 1500روپے،ارجنٹ کارڈ پرنٹنگ فیس 400روپے،ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کارڈ فیس 400روپے،ڈرائیونگ ٹیسٹ فیس 200روپے،پانچ سالہ ڈرائیونگ لائسنس کو 30دن کے اندر ری نیو کروانے کی فیس 700،چھ ماہ پر محیط لرنر پرمٹ کی ری نیول فیس 150،ڈپلیکیٹ لرنر پرمٹ فیس 150،پانچ سالہ لائسنس کو ایک سال کے اندر ری نیو کروانے کے فیس 1500،پانچ سالہ ڈرائیونگ لائسنس کی تین سال کے بعد ری نیول فیس 4000، لائسنس کی فیس 1200روپے ہو گی۔ سیکشن 16اور 18موٹر وہیکل آرڈینینس کے تحت معطل لائسنس کی بحالی فیس 10ہزار روپے، لائسنس میں تبدیلی یا کچھ جمع کروانے کی صورت میں1200روپے اور دوسری دفعہ معطل لائسنس کی بحالی فیس 20ہزار روپے وصول کی جائے گی۔