اٹک میں ڈکیتی کے لئے اسلحہ سے لیس تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

 
0
400

اٹک، اپریل 07 (ٹی این ایس): تھانہ باہتر پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی غرض سے ناجائز اسلحہ سے لیس جمع ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے تینوں ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھا نہ با ہتر خواجہ ظفر علی شاہ عملے کے ہمراہ جھنگ روڈ پر مو جود تھے کہ مخبر کی اطلاع پر کوٹ موڑ دا خلی با ہتر میرہ سقہ آباد روڈ کے ساتھ خالی جگہوں پر درختوں کے درمیان کچھ خطر ناک سماج دشمن عناصر چھپ کر بیٹھے ہو ئے ہیں اور کسی سنگین ڈکیتی کی وار د ات کی پلاننگ میں مصروف ہیں انہوں نے گھیرا ڈال کر ریڈ کیا تو دو ملزمان سیف اللہ ولد محمد افسر قوم جنگجو ، پرویز ولد امیر خان قوم وریام سکنائے کوٹ دادو حسن ا بدال بھا گ جا نے میں کا میاب ہو گئے جبکہ تین ملزمان شا ہ زیب خان ولد مظہر علی قوم جنگجو سکنہ کوٹ سو نڈکی حسن ابدال مسلح پسٹل تیس بور بمعہ چا ر گو لیاں ، ذیشان محمود ولد محبو ب اختر خان کھٹڑ پسٹل تیس بور بمعہ تین گولیاں فر حت محمود خان ولد محبو ب خان کھٹڑ سکنا ئے تر بیٹھی فتح جنگ پسٹل تیس بور بمعہ تین گولیاں برآمد ہوئیں جن کا وہ کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر ددفعہ 399/402 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ڈکیتی کی غرض سے اکٹھے ہوئے تھے ملزمان نے اٹک شہر سمیت راولپنڈی و دیگر شہروں سے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہنے کا بھی اعتراف کیا فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے گرفتار اور فرار ہونے والے پانچوں ملزمان کا تعلق اٹک سے ہے۔