کپتان کے قریبی دوست ملک سے فرار برطانیہ سے پاکستان کا سفر، کورونا ٹیسٹ کی شرائط میں نرمی

 
0
224

پاکستان جانے کے خواہش مند این ایچ ایس یا کسی دوسرے مستند ادارے سے کورونا وائرس ٹیسٹ کا سرٹیفکٹ لے کر سفر کرسکتے ہیں: زلفی بخاری
اسلام آباد 07 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز زلفی بخاری کے مطابق برطانیہ سے پاکستان جانے کے خواہش مند این ایچ ایس یا کسی دوسرے مستند ادارے سے کورونا وائرس ٹیسٹ کا سرٹیفکٹ لے کر سفر کرسکتے ہیں۔ زلفی بخاری کے مطابق کسی بھی مستند ادارے کا کورونا ٹیسٹ سرٹیفکٹ پاکستان کا سفر کرنے کے لیے قابل قبول ہو گا۔خیال رہے کہ صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کے قریبی دوست ملک سے فرار ہوگئے ہیں، زلفی بخاری اطلاع دے کر ملک سے باہر جاچکا ہے، اب واپس نہیں آئے گا، ایک وفاقی وزیر نے بھی اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے، ان کو خدشہ ہے پی ڈی ایم کے انکشافات پر ان کے نام ای سی ایل میں نہ آجائیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید بڑے سمجھ دار ہیں ان کو پتا ہے کہ زلفی بخاری فرار ہوچکا ہے، ابھی پی ڈی ایم کی تحریک شروع نہیں ہوئی۔زلفی بخاری جان بوجھ کر اطلاع دے کر ملک سے باہر جاچکا ہے، واپس نہیں آئے گا۔اسی طرح ایک اور وزیر نے اپنی فیملی باہر بھیج دی ہے۔ ان کو خدشہ ہے کہ پی ڈی ایم کچھ ایسے انکشافات نہ کردے کہ ان کے نام ای سی ایل میں آجائیں گے۔ یہ اتنے بہادر ہیں کہ ایک اور وفاقی وزیر نے اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے۔ لیکن ہمارے بچے یہاں مریں گے۔ ہمارے تو آبا اجداد کی قبریں ادھر ہیں، ہم نے کہاں جانا ہے؟ ان کے بچے ملک سے باہر اور بہت اہم ہیں، جبکہ مروانے کیلئے غریبوں کے بچے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی ہوئی ہے،تعداد 9000 سے گھٹ کر 8 ہزار 588 رہ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 727 ہوگئی۔اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 616 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 523 ہوگئی۔