راولپنڈی: ڈرگ اتھاریٹزکانجی ہسپتال اور اسکے اندر قائم  فارمیسی پر چھاپہ، عملہ فرار

 
0
444

سمگل شدہ ،غیر لائسنس یافتہ بغیر وارنٹی  اور بغیررجسٹرد ادویات برآمد کا ایک بڑا اسٹاک برآمد، چینی ڈاکٹر سے پوچھ گچھ

راولپنڈی، اپریل   06 (ٹی این ایس): ڈرگ اتھاریٹز نے  سیدپور روڈ پر کالی ٹینکی کے پاس ایک نجی ہسپتال اور اسکے اندر قائم  فارمیسی پر چھاپہ مارا۔ ڈرگ اتھارٹی کے اہلکاروں کے آتے ہی ہسپتال کا عملہ اور فرار ہوگیا۔ تاہم حکام ایک چینی خاتون ڈاکٹر جی ہوانگ وانگ کو پلڑنے میں کامیاب ہوگئے جو ہسپتال میں ہریکٹس کرتی اور غیر قانونی طور پر چینی ادویات تجویز کرکے ہسپتال کے مالک کو کاروباری فائدہ پہنچاتی ہیں۔

حکام نے اس موقع پر سمگل شدہ ،غیر لائسنس یافتہ بغیر وارنٹی  اور بغیررجسٹرد ادویات کا ایک بڑا اسٹاک برآمد کر لیا.

حکام نے ہسپتال کی فارمیسی سیل کرکے چینی خاتون ڈاکٹر جی ہوانگ وانگ سے پوچھ گچھ شروع کی۔