راولپنڈی 03 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ سرکل ٹریفک قوانین پر عملد را ٓمد کو بہتر بنانے کے لیے متحرک ۔انسانی جانوں کا تحفظ ضروری ،تحفظ کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر عملد ر آمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ سرکل ملک مجید اختر اپنے سرکل میں میں ٹریفک قوانین پر عملد رآمد کو بہتر بنانے کے لیے متحرک ہو گئے۔ مال روڈ پر دوران چیکنگ شہریوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین خلاف ورزیوں پر چالان ٹکٹ جاری غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پرایک موٹر سائیکل سوار کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہرا قبال کی ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ کو شاباش دیتے ہوئے کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس شہریوں کومحفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور روڈ یوزرز کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عملد رآمد کروانے کے لیے بھر پور محنت کر رہی ہے تا کہ شہر میں ایک مربوط ٹریفک نظام کو قائم کیا جا سکے اس کے پیش نظر شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے روڈ یوزرز کے لیے خطرے کا باعث بننے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ ملک مجید اختر کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی عوام کی جان و مال اور ان کے تحفظ کے لیے ہے ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شاہراہوں کوحادثات اور انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کروانا ہے