انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مذاکرات، وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا

 
0
99

اسلام آباد 03 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر اسپیکر قومی اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں.

YT Sub
وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، اس ضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تجاویز پر بات کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن جماعتوں سے انتخابی اصلاحات پر ان کی تجاویز طلب کریں گے اور ان تجاویزات کو انتخابی اصلاحات پیکیج کا حصہ بنایا جائے گا۔