راولپنڈی(ٹی این ایس) کمشنر راولپنڈی ڈویژن راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ہمراہ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کیپٹن (ریٹائرڈ) قاسم اعجاز ، اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر ہائی کورٹ ہدایات پر عمل درآمد ،جناب چیف منسٹر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے دورہ مری پر جاری ہدایات پر عمل درآمد/جاری پیش رفت اور انتظامات برائے سرمائی سیزن/ برف باری پر تحصیل مری میں جائزہ اجلاس کا انعقاد

 
0
106

 کمشنر راولپنڈی ڈویژن راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ہمراہ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کیپٹن (ریٹائرڈ) قاسم اعجاز ، اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر ہائی کورٹ ہدایات پر عمل درآمد ،جناب چیف منسٹر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے دورہ مری پر جاری ہدایات پر عمل درآمد/جاری پیش رفت اور انتظامات برائے سرمائی سیزن/ برف باری پر تحصیل مری میں جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس، ٹوریزم، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122, محکمہ موسمیات ، ہیلتھ، آر ڈبلیو ایم سی، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ، فورسٹ ، پی ایچ اے، آر ڈی اے، آئیسکو، ایجوکیشن سمیت تمام صوبائی محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی اپنا کنٹیجنسی پلان پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ مری زیر قیادت ڈپٹی کمشنر مری آغا عباس شیرازی نے جناب چیف منسٹر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل درآمد/جاری پیش رفت اور برف باری کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کو محفوظ بنانے, معمولات زندگی معمول پر رکھنے کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کی طرف سے تیار لائحہ عمل اور مفصل ایکشن پلان پر تفصیلاً بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت اور محفوظ بنانے کے لیے الرٹ ہے۔ کمشنر نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور تمام اداروں کو 15 نومبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی اور ہدایات جاری کیں کہ “اپنی مطلوبہ نفری فوری طور پر پوری کریں اور جہاں سٹاف کی کمی ہے وہاں عارضی طور پر راولپنڈی سے نفری طلب کی جائےاور برف باری کی صورت میں حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بنائے جانے والے مفصل ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔