پنجاب کے وزیر محکمہ مال عطا مانیکا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 
0
5553

لاہور  جولائی 19 (ٹی این ایس): پنجاب کے وزیر محکمہ مال عطا مانیکا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوا دیا۔عطا مانیکا نے اپنے استعفے میں شکوہ کیا ہے کہ حکومت نے انہیں پچھلے 4 سالوں میں دیوار سے لگا کر رکھا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہاہے کہ 4 سال میں بھرپور کوشش کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب سے صرف 2 دفعہ ملاقات ہو سکی، سینئر پارلیمنٹیرین ہونے کے باوجود غیر فعال محکمہ جات دیئے گئے۔

عطا مانیکا کے مطابق 4 سالوں کے دوران ان پر فیملی اور دوستوں کی جانب سے وزارت چھوڑنے کا شدید دباﺅ تھا، وہ 4 سال تک اس پریشر کو روکتے رہے مگر اب مجبور ہو کر استعفیٰ دے رہے ہیں۔عطا مانیکا کے مطابق انہوں نے جمعے کے روز اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا جو ابھی تک منظور نہیں ہوا۔واضح رہے کہ عطاءمانیکا اپنی سیاسی وابستگی تبدیل کرکے مسلم لیگ (ق)سے مسلم لیگ(ن)میں شامل ہوئے تھے 2009میں انہوں نے اپنی جماعت مسلم لیگ(ق) کے خلاف26اراکین پنجاب اسمبلی کے ساتھ مل کر فاروڈبلاک بنایا تھا اور مسلم لیگ نون کے ساتھ ایک ڈیل کے تحت مسلم لیگ(ق)کو چھوڑ کر مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار کی تھی