وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، شیخ رشید

 
0
460

اسلام آباد جولائی19(ٹی این ایس) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نوازشریف نے ملک و قوم کی بے عزتی کروائی ہے جب کہ وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے ملک و قوم کی بے عزتی کروائی ہے، جتنے لوگ جے آئی ٹی کو گالیاں نکال رہے ہیں دراصل وہ سپریم کورٹ کو گالیاں دے رہے ہیں- وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، نوازشریف صاحب ڈٹنے کی باتیں چھوڑ دو آپ نااہل بھی ہوں گے اورجیل بھی جائیں گے جب کہ نوازشریف کے پاس سوائے استعفے کے دوسرا آپشن نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل ججز نے کہا کہ اگر آج بھی منی ٹریل تولے آو، گزشتہ روزسماعت میں وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے تسلیم کیا دبئی میں اقامہ بھی لیا اوروزیراعظم چیئرمین بھی رہے تومیرا خیال ہے کہ کھیل ختم ہوگیا ہے