اسلام آباد (ٹی این ایس) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

 
0
24

اسلام آباد (ٹی این ایس) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

اجلاس میں ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر، کنسلٹنٹس سمیت دیگر متعلقہ افسران کی شرکت

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں مارگلہ ایونیو کی توسیع (این-فائیو تا ایم-ون) منصوبے سمیت 17th ایونیو پر H-16 کے مقام پر انٹرچینج کی تعمیر کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

اس سلسلہ میں ان منصوبوں کے ڈیزائن سمیت مختلف تیکنیکی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا

اجلاس میں 17th ایونیو پر انٹرچینج منصوبے کے ڈیزائن اور تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

اس منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے، بریفنگ

اجلاس میں 17th ایونیو انٹرچینج منصوبے کا ابتدائی ڈیزائن کنسلٹنٹس کی مدد سے تیار کر لیا گیا، بریفنگ

اس منصوبے کے پی سی ون کی تیاری پر بھی کام جاری ھے، اجلاس کو بریفنگ

اجلاس میں سی ڈی اے کے انجینئرنگ اور پلاننگ ونگز کی تجاویز کی روشنی میں ڈیزائن کو دوبارہ پیش کیا جائے گا ، اجلاس میں فیصلہ

منصوبہ کے ڈیزائن میں انجینئرنگ نقطہ نظر سے تمام تر تیکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیں کر شامل کیا جائے ، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت

اجلاس میں مارگلہ ایونیو کی این فائیو سے ایم ون تک آئی سی ٹی 2.7 کلومیٹر حدود تک توسیع کے پی سی ون کی سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی سے منظوری ہوچکی ہے، بریفنگ

این ایچ اے نے اپنی باقی ماندہ ایریا اور حدود کیلئے پی سی-ون کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی سے حاصل کی ہے، ممبر این ایچ اے

اس منصوبے کے ٹینڈرنگ کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت

اس سلسلہ میں اس ترقیاتی منصوبے کیلئے ابتدائی رقم بھی مختص کر دی گئی ہے، بریفنگ

اس منصوبے سے اسلام آباد شہر جی ٹی روڈ این فائیو کے زریعے موٹر وے ایم ون سے براہ راست منسلک ھو جائے گا، بریفنگ

ان منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے مضافات میں رہنے والے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی، بریفنگ

ان منصوبوں میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے انکی جلد تکمیل کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد کی جدت، بہترین منصوبہ بندی اور شہریوں کی سہولت کیلئے یہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد کو دنیا کا بہترین دارالخلافہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، محمد علی رندھاوا