اسلام آباد (ٹی این ایس) شانتی نگر خانیوال نجی سکول کی تین کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش— ڈی ایس پی خالد جوئیہ کی سربراہی میں کوئیک آپریشن ایس ایچ او شعبان گورایہ نے تین گھنٹے میں ملزم گرفتار کرلیا

 
0
22

اسلام آباد (ٹی این ایس) شانتی نگر خانیوال ۔۔۔۔ نجی سکول کی تین کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش— ڈی ایس پی خالد جوئیہ کی سربراہی میں کوئیک آپریشن ایس ایچ او شعبان گورایہ نے تین گھنٹے میں ملزم گرفتار کرلیا

کلاس روم سے بچی کی چیخیں—گارڈ دیوار پھلانگ کر فرار، فوری الرٹ جاری

ڈی ایس پی خالد جاوید جوئیہ کی نگرانی میں بجلی رفتار کوئیک رسپانس آپریشن

ایس ایچ او شعبان گورایہ اور ٹیم کے چھاپوں سے ملزم ارشد قریبی گاؤں سے دھر لیا گیا

بچی کا میڈیکل معائنہ جاری، تھانہ صدر خانیوال میں مقدمہ درج

سول سوسائٹی اور وکلاء برادری کا پولیس کی بروقت کارروائی پر اظہار تحسین
تفصیلات کے مطابق شانتی نگر کے نجی سکول میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ایس ایچ او شعبان گورایہ کی ٹیم نے فوری چھاپوں سے ملزم ارشد کو دھر لیاایس پی خالد جوئیہ کے کوئیک آپریشن میں ملزم تین گھنٹے بعد گرفتار
خانیوال کے علاقے شانتی نگر میں قائم ایک نجی سکول (ڈی ایس ایم سکول) کے گارڈ پر سوا تین سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو واقعے کے صرف تین گھنٹے بعد گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق رہائشی امتیاز بی بی نے چند روز قبل اپنی سوا تین سالہ بیٹی کو سکول میں داخل کروایا تھا۔ گزشتہ روز جب وہ دوسرے بچے کو چھوڑنے دوبارہ سکول آئی تو کلاس روم کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے بچی کی چیخیں سنائی دیں، جس پر گارڈ ارشد ولد حنیف کمرے سے نکلا اور دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل خالد جاوید جوئیہ نے فوری کوئیک رسپانس آپریشن شروع کیا۔ ان کی براہ راست نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر شعبان گورایہ کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ملزم کو قریبی گاؤں سے گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ صدر خانیوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ بچی کا میڈیکل معائنہ کروایا جا رہا ہے۔
خانیوال کی سول سوسائٹی، وکلاء برادری اور ضلعی امن کمیٹی نے ڈی ایس پی خالد جاوید جوئیہ کی قیادت میں کیے گئے تیز رفتار آپریشن اور پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔