اسلام آباد 17 جون 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد کی کسٹم کلکٹر عدالت نے دس کلو گرام سونا سمگلنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔کسٹم کلکٹر عدالت نے سونا بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا ۔
کسٹم کلکٹر کے مطابق دس کلو گرام سونا 18جنوری کو افغان خاتون سوہیلہ الوکوزے اپنے بھائی حیواد خان خالدی سے برآمد ہوا تھا ،
افغان بہن بھائی سونا پشاور ائیر پورٹ سے دوبئی سمگل کررہے تھے ، ضبط ہونے والے دس کلو گرام گولڈ کی قیمت 110 ملین روپے بنتی ہے ، افغان خاتون سے سونا پشاور ائیر پورٹ پر اے ایس ایف اور کسٹم حکام نے برآمد کیا تھا ۔
کسٹم کلکٹر کا کہنا تھا کہ افغان خاتون بھاری مالیت کے گولڈ ساتھ لے جانے کوئی قانونی جواز پیش نہ کرسکی ،حکام نے پشاور ائیر پورٹ پر افغان بہن بھائی سے گولڈ اور انکے پاسپورٹ ضبط کئے تھے ،
افغان خاتون کی جانب سے کسٹم عدالت میں پیش کی گئی رسیدیں بھی جعلی ثابت ہوئیں ، کسٹم کلکٹر زاہد علی بیگ کی عدالت نے پانچ ماہ سماعت کے بعد فیصلہ سنایا ، افغان خاتون نے بعد ازاں کسی طرح پاسپورٹ حاصل کرلیا اور دوبئی فرار ہوگئی۔













