کموڈور جاویداقبال کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

 
0
318

اسلام آباد، اگست 21 (ٹی این ایس): پاک بحریہ کے کموڈور جاویداقبال کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ ریئر ایڈمرل جاویداقبال نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ انکی اہم کمانڈ تقرریوں میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سکواڈرن اور نیول ایوی ایشن بیس پی این ایس مہران کے کمانڈنگ آفیسرکی تقرریاں شامل ہیں۔

جاویداقبال کی امتیازی سٹاف تقرریوں میں ہیڈ کوارٹرفلیگ آفیسر سی ٹریننگ میں کیپٹن ٹریننگ (ایوی ایشن) ،ڈائریکٹر نیول آپریشن پلانز،اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف (پلانز)اور چیف آف دی نیول سٹاف کے پرنسپل سیکرٹری کی تقرریاں شامل ہیں۔وہ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں نیول اور ایئر ایڈوائزرکی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔وہ فی الوقت کمانڈر 9thاوگزیلری اینڈ مائن وارفیئر سکواڈرن کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ریئر ایڈمرل جاویداقبال پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباداور امریکہ کے نیول سٹاف کالج کے گریجوایٹ ہیں۔ غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیاہے ۔