عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی ہے، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

 
0
109

اسلام آباد 18 جون 2022 (ٹی این ایس): فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی ہے۔

عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ‘اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے’۔ خیال رہے کہ 31 مارچ 2022 کو سب سے پہلے سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ملک بیچنے سے انکار پر انہیں قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔