وعدہ کرتا ہوں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، آصف زرداری

 
0
168

اسلام آباد 18 جون 2022 (ٹی این ایس): سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ کہنا پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ،سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ انوکھے لاڈلے کی 4 سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے ، یہ ہماری کب سنتے ہیں،جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے ، لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔