مہنگائی کے خلاف احتجاج،پی ٹی آئی نے بڑے شہروں میں مقامات کا اعلان کر دیا

 
0
414

اسلام آباد 18 جون 2022 (ٹی این ایس): مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا کل ہونے والا احتجاج،پی ٹی آئی نے بڑے شہروں کے مقامات کا اعلان کر دیا ،پی ٹی آئی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف کی کال پر ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاج کیا جائے گا،جبکہ مختص کیے گئے مقامات پر کارکنان جمع ہو ں گے جن سے عمران خان ویڈو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،وینیوز میں اسلام آباد میں ایف نائن پارک،پشاور میں ہشتنگری گیٹ،ملتان میں چوک شاہ عباس،فیصل آباد میں چوک گھٹنہ گھر،راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ،لاہور میں لبرٹی چوک اور کراچی میں شاہراہ قائدین شامل ہیں۔