اسلام آباد،پولیس کی کارروائی،سیکٹر G-13/2 میں جعلی شراب کی فیکٹری پکڑی گئی،ایک ملزم گرفتار،بھاری مقدارمیں شراب برآمد

 
0
3060

اسلام آباد جولائی 27 (ٹی این ایس )سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کی کارروائی،تھانہ گولڑہ شریف کے ایریاسیکٹرG-13/2ِٓاسلام آباد میں جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ، بھا ری مقدار میں شراب بر آمد،ایک ملزم گرفتار مقدمہ درج، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس کی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ شراب و منشیا ت کے دھند ے میں ملو ث ملزمان کیخلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) ذیشان حیدر نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا ٹاسک ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹرمحمد اعظم، اے ایس آئیزاشفاق میمن بمعہ غلام مصطفی ، سدھیر خان ،ذوالفقار علی و دیگر ملزمان پر مشتمل ٹیم کو دیا ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسا ئل برؤے کا ر لا تے ہو ئے تھانہ گولڑہ شریف کے ایر یامیں گشت کے دوران مخبرکی اطلا ع پر گلی نمبر70سیکٹرG-13/3میں ایک مشکوک گاڑی نمبریIDL-1515ہنڈا سٹی کو روک کر چیک کیا دوران تلاشی گاڑی سے 20بوتل شراب برآمد کر کے ملزم ساجد مسیح ولد منور مسیح قوم کرسچین ساکن مکان نمبر328 66 کوارٹر سیکٹرG-7/2،ا سلام آباد کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے ہاؤس نمبر03سیکٹرG-13/2گھر کے اندر شراب کی جعلی فیکٹری لگائی ہوئی ہے اور شراب تیار کرتا ہے۔ملزم کو ہمراہ لے جا کر مکان نمبر03کی تلاشی کرنے پر کل338بوتل شراب اورالکوحل270لیٹر 09عدد کین،خالیMT200بوتل،200ڈھکن ،مختلف قسم کے رنگوں کی بوتلیں،سٹکراوربالٹیاں برآمدہوئیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر163مورخہ26.07.17بجرم3/4حد امتناع منشیات تھانہ گولڑہ شریف درج کرلیا گیا ، دوران تفتیش ملزم بالا نے بتلایا کہ وہ جعلی شراب تیار کر کے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں لوگوں کو سپلائی کرتا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔