لائن سٹاف کی سہولت اورسیفٹی کیلئیلیسکو میں پہلی بار سیزر لفٹ متعارف کروادی گئی

 
0
337

لاہور جولائی 27(ٹی این ایس ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کی تاریخ میں پہلی بار سیزر لفٹ متعارف کروادی گئی ہے جس کے ذریعے لائن مین 35فٹ تک کی بلندی پر ایچ ٹی ،ایل ٹی لائینوں اور ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کا کام کرسکیں گے۔لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لیسکو ریجن خصوصاََ لاہور میں گنجان آباد اور تنگ گلیوں میں بجلی سے متعلق کوئی بھی کام کرتے ہوئے بار ہا مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے جس کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیزر لفٹ سے کام شروع کیا جا رہا ہے۔ جو نہ صرف ان تنگ علاقوں میں باآسانی رسائی حاصل کرسکے گی بلکہ اسکی مدد سے کام میں بھی بہتری آسکے گی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی نے کریٹو کمپنی کی جانب سے تحفہ کے طور پر دی گئی سیزر لفٹ کا لیسکو ہیڈ آفس میں افتتاح کیا ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ240کلو تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھنے والی اس لفٹ میں بیک وقت دو لائن مین بیٹھ کر کام کرسکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بطور سی ای او لسیکو وہ لائن مینوں کی سیفٹی کے لیئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کو حفاظت کے وعدے کے نعرے سے شروع کرنے کا مقصد پورے لیسکو ریجن میں حادثات کی شرح کو صفر کرنا ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیئے جتنا بھی بجٹ مختص کرنا پڑجائے وہ کریں گے کیونکہ لائن مین کے ساتھ ساتھ پبلک اور لیسکو کی املاک کی حفاظت بھی بہت ضروری ہے۔ چیف ایگزیکٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سیزر لفٹ سے آذمائشی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا اور اس کی کارکردگی تسلی بخش ہونے کی صورت میں ہم اسے کثیر تعداد کی صورت میں منگوائیں گے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو کو کریٹو کمپنی کی جانب سے گاڑی کا تعارفی مواد بھی پیش کیا جس پر چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی نے کریٹو کمپنی کے سی ای او کا شکریا ادا کیا ۔