بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران 20مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،آئی ایس پی آر

 
0
372

راولپنڈی جنوری25(ٹی این ایس) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران 20مشتبہ دہشت گردوں کوگرفتار کر کے بھاری مقدار میں جدید آلات اور بارودی مواد برآمد کر لیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن درالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکرڈیرہ مراد جمالی ،پشتون آباد ،سنگان اورشاہ رگ کے علاقوں میں آئی بی او آپریشن کیا گیا اس دوران 20مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے گرنیڈ ،آئی ای ڈیز ، مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ۔کے پی کے میں سکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سالارزئی کے گائوں پیشہٹ چیلیگراں میں سرچ آپریشن کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ۔پہاڑوں میں چھپایا گیا اسلحہ بھی سکیورٹی فورسز نے برآمد کر لیا جس میں مشین گنز ،راکٹ لانچرز ، سب مشین گنز ،پستول،اینٹی ٹینک میزائل ،ہینڈ گرنیڈ اور آئی ای ڈیز شامل ہیں ۔