دو روز قبل قتل ہونے والی لڑکی کا معمہ حل،کس نے اور کیوں قتل کیا،لرزا خیز انکشافات

 
0
316

مانسہرہ ،جنوری15(ٹی این ایس): دو روز قبل قتل ہونے والی لڑکی کا معمہ حل،کس نے اور کیوں قتل کیا،لرزا خیز انکشافات ۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے میں دو روز قبل قتل ہونے والی لڑکی کے کیس کی تحقیات میں نئے انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے بھائی نے قتل کیا تھا۔لڑکی کو گلا دباکیقتل کیا گیا تھا جب کہ قتل کی وجہ مقتولہ کے بھائی اور اس کی بیوی کے مابین لڑائی جھگڑا بتایا جا رہا ہے۔جس کے بعد لڑکے نے اپنی ہی بہن کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔